18 اگست 2017 - 09:02
قطر، لیبیا میں اخوان المسلمین کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات اخوان المسلمین کے مخالف دہشت گردوں کی حمایت کررہےہیں

امریکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان لیبیا میں گذشتہ 6 برسوں سے جنگ جاری ہے قطر، لیبیا میں اخوان المسلمین کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات اخوان المسلمین کے مخالف دہشت گردوں کی حمایت کررہےہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان لیبیا میں گذشتہ 6 برسوں سے جنگ جاری ہے قطر، لیبیا میں اخوان المسلمین کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات اخوان المسلمین کے مخالفین کی حمایت کررہےہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق قطر اور سعودی عرب میں جنگ شروع ہوچکی ہے البتہ یہ جنگ سعودی عرب یا قطر کے بجائے لیبیا کی سرزمین پرلڑی جارہی ہے۔’واشنگٹن ایگزامینر‘ میں شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ کے مطابق ”لیبیا میں گزشتہ چھ سال سے خانہ جنگی جاری ہے لیکن دراصل اس کے پیچھے دو ایسی قوتیں ہیں جن کا تعلق اس ملک سے نہیں ہے۔ اس جنگ میں ایک جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت ہیں تو دوسری جانب قطر اور اس کا حمایت یافتہ گروپ اخوان المسلمین ہے۔
لیبیا میں معمر قذافی کا تختہ الٹنے کے بعد ایک جانب قطر اس ملک پر اپنا اثر و نفوذ بڑھانے کیلئے کوشاں ہے تو دوسری جانب اس کے عرب ہمسائے بھی یہی کوشش کررہے ہیں۔ اس جنگ کی بنیادی وجہ لیبیا کے تیل کے ذخائر ہیں۔ بیرونی طاقتوں کی یہ جنگ ہی دراصل لیبیا میں جاری خانہ جنگی کا اصلی سبب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169